Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ہمارا مخالف جیل میں ہے، پیٹھ پیچھے بات کرنا زیب نہیں دیتا، فضل الرحمان

8 فروری کو عوام نے حق سچ کا ساتھ دینا ہے، ٹانک میں انتخابی جلسے سے خطاب
اپ ڈیٹ 02 فروری 2024 07:07pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ ووٹ قوم کے مستقبل کا فیصلہ کرتا ہے، ایسے لوگوں کو ووٹ نہ دیں جو ملک کو تباہی کی طرف لے گئے۔

ٹانک میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جمیعت علمائے اسلام (ف) نے کہا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے، اس لیے عوام الیکشن میں سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے حق سچ کا ساتھ دینا ہے، ووٹ قوم کے مستقبل کا فیصلہ کرتا اور عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو حق ہے کہ وہ اپنا نظریہ قوم کے سامنے رکھیں، ہر سیاسی جماعت کا اپنا اپنا نظریہ ہے، ہم نے ہمیشہ تحمل اور استقامت سے سیاست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مخالف جیل میں ہے اور اس کے پیچھے بات کرنا ہمیں زیب نہیں دیتا۔

فضل الرحمان کے مطابق فلاحی ریاست میں انسانی حقوق کا تحفظ ہوتا ہے، فلاحی ریاست مضبوط معیشت اور امن کے بغیر ممکن نہیں، کیا پاکستان میں امن اور روز گار ہے۔ آج ملک میں بدامنی کیوں ہے؟ کیوں کہا جارہا ہے کہ الیکشن مہم نہ چلائیں آپکی جان کو خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عمارت کو ہلایا گیا اب کہتے ہیں آپ ٹھیک نہیں کرسکتے، ملکی معیشت کو تباہ کردیا گیا۔

Molana Fazal ur Rehman

Tank

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div