Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف ریفرنس واپس نیب کو بھیجنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
شائع 03 فروری 2024 02:14pm

کراچی کی احتساب عدالت نے 17 ارب روپے کی کرپشن کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

احتساب عدالت کراچی میں ڈاکٹرعاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی، ڈاکٹرعاصم حسین و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ڈاکٹرعاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ ڈاکٹرعاصم نے 15 فروری سے 30 مارچ تک بیرون ملک جانے کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں ڈاکٹرعاصم کی جانب سے استدعا کی گئی کہ علاج کے لیے بیرون ملک جانا ہے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے ڈاکٹرعاصم و دیگر کے خلاف ریفرنس واپس نیب کو بھیجنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس واپس نیب کو بھیجے کی درخواست پر فیصلہ 15 فروری کو سنایا جائے گا۔

نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان پر گیس کے ٹھیکوں کی مد میں قومی خزانے کو 17 ارب روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف نیب نے 2016 میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

accountability court

karachi

PPP

corruption case

Dr Asim Hussain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div