Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

پانی دو، ووٹ لو، تحریک زور کیوں پکڑ رہی ہے؟

واضح رہے پاکستان کے علاقوں لکی مروت، کرک، لنڈی کوتل سمیت خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں پانی کی قلت کا سامنا ہے۔
شائع 06 فروری 2024 09:05am

پاکستان میں عام انتخابات سے قبل پانی دو تحریک سوشل میڈیا پر زور پکڑنے لگی۔

الیکشن 2024 کے قریب آتے ہی جہاں سیاسی گرما گرمی بڑھ چکی ہے، وہیں اب عوام کی جانب سے اپنے حقوق کے حصول کے لیے بھی مختلف طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پانی دو، ووٹ لو سمیت کئی تحریک وائرل ہو گئی ہیں۔ صارف کی جانب سے ایک پوسٹ شئیر کی گئی تھی، جس میں اسی مطالبے کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ پانی دو، ووٹ لو تحریک زور پکڑ رہی ہے۔

دوسری جانب مشہور سیلیبریٹی فخر عالم کی جانب سے بھی ایک ایسی ہی پوسٹ شئیر کی گئی تھی جس میں ایک علاقے میں عوام کی جانب سے دیوار پر لکھا گیا تھا کہ پہلے روڈ بعد میں ووٹ۔

ایک اور صارف کی جانب سے لکھنا تھا کہ گیس دو، ووٹ لو، پانی دو، ووٹ، بجلی دو، ووٹ لو اور نوکری دو، ووٹ لو۔

واضح رہے پاکستان کے علاقوں لکی مروت، کرک، لنڈی کوتل سمیت خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

پانی دو، ووٹ لو تحریک کے بانی اختر علی شنواری کا کہنا ہے ہم ہمیشہ اعلیٰ حکام سے پانی کے مسئلے پر نوٹس لینے کی التجا کرتے تھے، مگر ہماری درخواست پر کان نہیں دھرا جاتا تھا۔

اسی لیے اب ہم تحریک پانی دو، ووٹ لو، کے ساتھ میدان میں آئے ہیں۔ جو کہ اب عوام میں مقبول ہو رہی ہے۔

ایک اور سماجی کارکن اکرام اللہ خان کا کہنا تھا کہ رواں سال چونکہ لکی مروت میں بارش کم ہوئی ہے، یہی وجہ ہے پانی کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی ہے، مقامی افراد کو کئی کلومیٹر تک پانی کے حصول کے لیے جانا پڑتا ہے۔

PMLN

Pakistan Politics

Pakistan People's Party (PPP)

Water Shortages

Water

Election 2024

Pakistan election

GENERAL ELECTION 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div