Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
26 Shawwal 1445  

غیرملکی مبصر وفد کی وزیرداخلہ کے ہمراہ پریس کانفرنس، الیکشن پر اظہار اطمینان

دعا ہے الیکشن کے بعد پاکستان ترقی کا سفر شروع کرے گا، گوہر اعجاز
اپ ڈیٹ 08 فروری 2024 04:04pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

نگراں وفاقی وزیرداخلہ گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ ملک میں پر امن طریقے سے پولنگ کا عمل جاری ہے، دعا ہے الیکشن کے بعد پاکستان ترقی کا سفر شروع کرے گا۔

اسلام آباد میں کامن ویلتھ آبزرو مشن کے سربراہ ڈاکٹر گڈلک جوناتھن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا کہ اسلام آباد میں پرامن طریقے سے پولنگ ہورہی ہے، ٹانک میں ایک اہلکار شہید ہوا۔

اعجاز گوہر کا کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق کوئی تشویشناک بات نہیں ہے، ملک میں پر امن پولنگ ہو رہی ہے، ہر پارٹی کے کیمپس موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 6 لاکھ سے زائد سکیورٹی اہلکار ملک بھر میں تعینات ہیں، بلوچستان میں ہماری تمام فورسز ذمہ داری سے ڈیوٹی دے رہی ہیں، الیکشن میں ہماری پولیس،آرمڈ فورسز اور لیویز ذمہ داری ادا کر رہی ہیں۔

نگراں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ جو بھی حکومت بنے وہ ملک کو آگے لے کر چلے اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

اس موقع پر کامن ویلتھ آبزرویشن کے سربراہ ڈاکٹر گڈلک جوناتھن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور نگران حکومت نے انتخابات کیلئے بہترین لائحہ عمل ترتیب دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ کے مبصرین نے مختلف پولنگ سٹیشنز کا معائنہ کیا، انتخابی عمل کا مشاہدہ کیا ہے، پاکستان میں انتخابات پرامن انداز میں ہو رہے ہیں۔

اسلام آباد

gohar ejaz

Caretaker Information Minister

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Goodluck Jonathan

Commonwealth Observation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div