Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

فاسٹ بالر محمد عامر کا عمران خان کی تصویر سے متعلق دلچسپ تبصرہ

بڑی بات ہے، وہ جھکا نہیں سب کا سامنا کیا، بتائیں میں کس کی بات کر رہا ہوں؟
شائع 11 فروری 2024 02:53pm

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر پر تبصرہ کر دیا۔

فاسٹ بالر اور پاکستان کی معروف شخصیت محمد عامر کی جانب سے ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصویر اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا۔

1992 کے ورلڈکپ کے دوران کی اس تصویر میں عمران خان کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ پچ پر موجود ہیں، بلے بازی کرتے عمران خان کی نگاہیں کسی کو دیکھ رہی ہیں۔

یہی وہ تجسس ہے جو کہ محمد عامر کو بھی شاید پریشان کررہا ہے، جب ہی انہوں نے لکھا کہ بیٹسمین کس کو دیکھ رہے ہیں؟

ساتھ ہی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ یہ تصویر بہت پیاری ہے۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی محمد عامر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ بڑی بات ہے یار، نہیں جھکا سب کا سامنا کیا، میں اسے سیلوٹ کرتا ہوں، بتائیں کون؟

محمد عامر کا یہ پوسٹ صارفین کی توجہ خوب سمیٹ رہا ہے۔

جبکہ ایک پوسٹ میں انہوں نے حیرانی کا اظہار کیا، جس میں این اے 55 راولپنڈی 4 کے نتائج دیکھے جا سکتے ہیں، پہلے محمد بشارت 76 ہزار ووٹ سے جیت رہے تھے اور مسلم لیگ ن کے ملک ابرار احمد 36 ہزار ووٹ سے ہار رہے تھے اور پھر پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدوار محمد بشارت 67 ہزار ووٹ لے کر ہار گئے، ساتھ ہی ملک ابرار 78 ہزار ووٹ لے کر جیت گئے۔

واضح رہے غیر حتمی سرکاری نتائج کے مطابق این اے 55 راولپنڈی 4 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ابرار احمد 78542 ووٹس لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ محمد بشارت راجہ 67101 ووٹس لے کر دوسرے نمبر پر ہیںِ۔

imran khan

Pakistan Cricket Team

Pakistani Cricketer

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div