Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

اسرائیل کے خلاف ہالینڈ کی عدالت کا بڑا حکم

عدالتی احکامات کو فلسطینی جیت کے طور پر دیکھ رہے ہیں
شائع 12 فروری 2024 04:18pm

ہالینڈ کی عدالت نے حکومت کو اسرائیل کو ایف 35 کے پُرزوں کی فراہمی روکنے کا حکم دے دیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کی عدالت کی جانب سے اسرائیل کو ایف 35 کے پُرزوں کی فراہمی بند کرنے کے احکامات فلسطین میں جاری عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیشر نظر دیے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر دیا گیا جس میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیا گیا۔

گزشتہ سال ہالینڈ (نیدرلینڈز) میں انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے حکومت پر اسرائیل کی جانب سے جنگی جرائم میں اسرائیل کا ساتھ دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

جبکہ ایمنیسٹی انٹرنیشنل اور آکسفام برانچز کی جانب سے بھی آواز اٹھائی گئی تھی اور نشاندہی کی گئی تھی کہ پُرزوں کی فراہمی سے اسرائیل غزہ شہر میں سنگین جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

واضح رہے عالمی میڈیا پر اس حوالے سے بھی خبر سامنے آئی تھی کہ اسرائیل غزہ پر حملے کے لیے ایف 15، ایف 16 اور ایف 35 فائٹر جیٹس کا استعمال کر رہا ہے۔

اسرائیلی ائیر فورس 7 اکتوبر سے اب تک ایف 15، ایف 16 اور ایف 35 فائٹر جیٹس کے ذریعے 22 ہزار 400 فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے جبکہ 57 ہزار سے زائید زخمی ہوئے ہیں۔

Palestine

Gaza

Israel Palestine conflict

Holland

Gaza War

MUSLIMS IN HOLLAND