Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

اگر فارم 45 کو تسلیم نہیں کیا گیا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کرینگے، شیر افضل مروت

اگر پی پی پی اور مسلم لیگ حکومت بناتی ہے تو یہ عوام کے حق پر ڈاکا ہوگا، رہنما پی ٹی آئی
شائع 12 فروری 2024 06:18pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مرکز اور صوبے میں حکومت بنائیں گے، خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے نام کے لئے کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے، اگر فارم 45 کو تسلیم نہیں کیا گیا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کرینگے۔

چارسدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ اگر پی پی پی اور مسلم لیگ حکومت بناتی ہے تو یہ عوام کے حق پر ڈاکا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے منتخب ممبران بانی پی ٹی آئی کے فیصلے کے بعد کسی پارٹی میں شامل ہو جائیں گے، صوبے میں حکومت سازی کے بعد روڈ میپ جاری کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پاس 45 سیٹیں ہیں، ہم سے 87 نشستوں پر دھاندلی ہوئی ہے، کے پی پولیس نے ہمارے ساتھ ظلم کیا ہے، ظلم کرنے والے پولیس افسران کو جیل بھیجوں گا۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی پی پی دھاندلی سے جیتی ہے، ہماری 185 سیٹ پر جیت ہوئی ہے، ہمارے پاس عدالت جانے کے لیے فارم 45 موجود ہے، ایم کیو ایم کے پاس بھی ہماری جیتی ہوئی سیٹیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد آزاد امیدوار نے خود آکر ہمیں سیٹ گفٹ کی، افتخار اللہ جان نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر جیتا، جب کہ الیکشن سے قبل انھیں ٹکٹ جاری نہ کرکے پارٹی نے غلط فیصلہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مرکز سمیت انڈسٹریل شعبے کے ذمہ واجب الادا رقم نکال کر صوبے کی ضرورت پوری کی جائے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ صوبے میں آئیڈیل کابینہ بنائیں گے، حکومت سازی کے بعد پہلا کام یہ ہوگا کہ غلط ایف آئی آر والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

pti

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div