Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

مسلم لیگ (ن) کی بلوچستان سے اقلیتی نشست کا تنازع سپریم کورٹ پہنچ گیا

الیکشن کمیشن فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرے، سپریم کورٹ کی ہدایت
شائع 15 فروری 2024 01:11pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بلوچستان سے قومی اسمبلی کے لیے ایک اقلیتی نشست پر 2 امیدوار سامنے آنے کے بعد معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے بلوچستان سے ن لیگ کی اقلیتی نشست پر 2 امیدواروں کے معاملے پر سماعت کی۔

وکیل حافظ احسان کھوکھر نے عدالت کو بتایا کہ ن لیگ کی صوبائی قیادت نے اشوک کمار کا نام ترجیحی فہرست میں دیا جبکہ مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ نے پیٹرک مسیح کا نام الیکشن کمیشن کو بھیجا، قانون کے مطابق پارٹی سربراہ کی بھیجی گئی فہرست ہی قابل قبول ہوتی ہے۔

ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ پارٹی سربراہ کی فہرست مقررہ وقت کے بعد موصول ہوئی، قانونی طور پر فہرست وہی قابل قبول ہے جو پارٹی سربراہ بھیجے۔

عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد اشوک کمار اور پیٹرک مسیح کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا اور ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

Supreme Court

بلوچستان

اسلام آباد

Justice Qazi Faez Isa

Chief Justice Qazi Faez Isa

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

Pakistan Elections 2024

national assembly seats

minority seat

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div