بھارت نے بیڈمنٹن میں ایشین ٹیم چیمپین شپ جیت لی

انجری کے بعد ٹیم میں آنے والی پی وی سندھو، انمول کھرب اور گایتری جولی کی شاندار کارکردگی
شائع 18 فروری 2024 12:23pm

بھارت نے تھائی لینڈ کو ہراکر بیڈمنٹن میں ایشین ٹیم چیمپین کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

بھارتی ٹیم میں شامل پی وی سندھو، گایتری گوپی چند ٹریزا جولی اور انمول کھرب نے اپنے اپنے مقابلے جیت کر بھارت کو ٹیم کی سطح پر کامیابی دلائی۔

دوسال قبل ٹامس کپ میں شاندار فتح کے بعد یہ بھارت کی بیڈمنٹن میں دوسری بڑی کامیابی ہے۔

بھارت کی اشمیتا چالیہا نے سیمی فائنل میں سابق عالمی چیمپین نوزومی اوکوہارا کو ہرایا تھا تاہم فائنل میں وہ سپنندا کیٹیتھاگ سے ہار گئیں۔