Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

حکومت سازی: پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شمولیت کیلئے راضی، وزیراعلیٰ بلوچستان بھی نامزد کردیا

پیپلز پارٹی پنجاب میں بھی صوبائی کابینہ کا حصہ بنے گی
اپ ڈیٹ 18 فروری 2024 05:48pm

پاکستان پپپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے مل کر ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہرکردی ہے، پیپلز پارٹی پنجاب میں بھی صوبائی کابینہ کا حصہ بنے گی۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ بلوچستان میں مل کرحکومت بنائیں گی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں حکومت سازی کے معاملات آخری مراحل میں پہنچ گئے ہیں۔ صدرمملکت اور اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پیپلز پارٹی کو ملیں گے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ بلوچستان میں مل کرحکومت بنائیں گی جہاں وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی کا ہوگا۔

آئندہ چند دنوں میں پنجاب میں حکومت بنانے جارہے ہیں، عطاء تارڑ

پیپلز پارٹی پنجاب میں بھی صوبائی کابینہ کا حصہ بنے گی،جہاں اسے دو یا تین وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔

چیئرمین سینیٹ اور چاروں گورنرز کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں کل شام 4 بجے مزید مشاورت ہوگی، دونوں جماعتوں کی رابطہ کمیٹیاں اسلام آباد میں ملیں گی، یہ مشاورت کا چوتھا دور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان کافی امور پر اتفاق ہوگیا ہے، ن لیگ، ایم کیوایم، ق لیگ، استحکام پاکستان پارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے بھی ملے گی ۔

سرفراز بگٹی کو وزیر اعلیٰ بلوچستان بنانے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی نے میر سرفراز بگٹی کو وزیر اعلیٰ بلوچستان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کو حکومت سازی کے لیے حق دو تحریک کے ہدایت اللہ اور جماعت اسلامی کے مجید بادینی نے حمایت کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

خیال رہے کہ سرفراز بگٹی سابق وفاقی وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان سے تین آزاد امیدوار جلد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے، مسلم لیگ ن بھی صوبائی حکومت میں شامل ہوگی۔

بلوچستان میں قائد ایوان کا اعلان آصف علی زرداری اگلے دو دنوں میں کریں گے۔

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

FORMATION OF GOVERNMENT

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div