Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

نومنتخب ممبران نے پی ٹی آئی پی میں شمولیت کی مخالفت کردی

علی امین گنڈا پور کی زیرِ صدارت ہوئے اجلاس کی اندرونی کہانی
شائع 18 فروری 2024 11:14pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیرِ صدارت ہوئے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نومنتخب ممبران نے پی ٹی آئی پی میں شمولیت کی مخالفت کردی ہے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی پی کے درمیان خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے معاملات طے پاگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق نومنتخب اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک، محمود خان اور ضیاء اللہ بنگش کے ہوتے ہوئے پی ٹی آئی پی میں شمولیت نہیں کریں گے۔

پی ٹی آئی کا سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ، ایک اور جماعت سے رابطہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی کو ایک ہفتے تک پشاور میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں حکومت سازی کے امور جلد طے کرنے پر زور دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ سے بھی رابطہ کیا ہے۔

Ali Amin Gandapur

PTIP

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div