Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی نے کمشنر راولپنڈی پر مقدمے کی مخالفت کردی

باضمیر افسرکو داد دینے کے بجائے زبان بندی کی کوششیں افسوسناک ہیں، شوکت یوسفزئی
اپ ڈیٹ 19 فروری 2024 01:37pm

پی ٹی آئی کےسینیئررہنما شوکت یوسفزئی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ سابق کمشنرراولپنڈی پرمقدمہ کاکوئی جوازنہیں، دھاندلی کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔

شو کت یوسفزئی کے مطابق غلط فیصلوں دھاندلی نے ملک کوبند گلی میں لاکھڑاکیا سپریم کورٹ کوجلد فیصلہ کرناچاہیے کہ انتخابات درست ہوئے یا دھاندلی زدہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حیران ہوں کمشنرکےانکشافات پرن لیگی اتنے پریشان کیوں ہیں۔ موجودہ حالات سے خطرے کی گھنٹی بج رہی ہے، سیاستدان اتناکھیلیں جمہوریت کی بساط قائم رہ سکے۔

پی ٹی ئی رہنما نے کہا کہ ، ’مجھےسیاسی موسم اچھےکی طرف جاتے ہوئےدکھائی نہیں دے رہے،چیف الیکشن کمشنر سےعرض کرتا ہوں کہ خدا کےلیےقوم کی جان چھوڑ دیں۔‘

شوکت یوسفزئی نے ویڈیو بیان میں یہ بھی کہا کہ مریم نواز صرف پارٹی کی طرف سے وزیر اعلی نامزد ہوئی ہیں لیکن بیانات پرائم منسٹر کے دے رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ باضمیر افسرکو داد دینے کے بجائے زبان بندی کی کوششیں افسوسناک ہیں۔ شریف فیملی کواقتداردلانےکےلیے ملک کو 30سال پیچھے دھکیل دیا گیا.

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ گلی ڈنڈا کھیل رہے ہیں۔

ECP

Election Commission of Pakistan (ECP)

Shaukat Ali Yousafzai

Election Rigging

US CENRAL COMMAND

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div