Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

ن لیگ بلوچستان کی پریس کانفرنس، صوبے میں حکومت بنانے کا دعویٰ

قیادت نے بلوچستان کی وزارت اعلیٰ پی پی کو دینے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا، شیخ جعفر مندوخیل
اپ ڈیٹ 20 فروری 2024 12:22am
فوٹو۔۔ فائل
فوٹو۔۔ فائل

مسلم لیگ بلوچستان کے صدر شیخ جعفر خان مندوخیل اور نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی نے کہا ہے کہ نوازلیگ کی مرکزی قیادت نے تاحال بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کو قومی اور پنجاب اسمبلی کی مزید ایک ایک نشست مل گئی۔

پیر کو کوئٹہ میں نواز لیگ کے نومنتخب اراکین بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران، میر شعیب نوشیروانی اور سردار مسعود لونی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں نواز لیگ اکثریت میں ہے اور ہم بلوچستان میں نواز لیگ کا وزیر اعلیٰ لانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سازی کے لیے دیگر جماعتوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور دیگر جماعتیں نواز لیگ کے ساتھ مخلوط حکومت میں زیادہ مطمئن رہیں گی۔

انھوں نے کہا کہ جو اراکین آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے ہیں ان سے ہم رابطے میں ہیں۔

شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ نواز لیگ کی مرکزی قیادت نے بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے جو بھی فیصلہ کیا وہ ہمارے لیے قبول ہوگا لیکن نواز لیگ کی مرکزی قیادت نے تاحال بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا عہدہ پیپلز پارٹی کو دینے کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کو قومی اور پنجاب اسمبلی کی مزید ایک ایک نشست مل گئی

این اے بارہ کوہستان سے آزاد رکن محمد ادریس اور پی پی دو سو بیالیس بہاولنگر سے منتخب رکن کاشف نوید نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

شہباز شریف سے دونوں رہنماؤں نے الگ الگ ملاقات کی۔ ان سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا ملک کو معاشی خطرات سے بچانا اجتماعی ذمہ داری ہے، تعاون اور برداشت کے قومی جذبے سے ہی مسائل کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

Balochistan Government

Pakistan Politics

Election Commission of Pakistan (ECP)

election 2024 results

PTI PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div