Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی رہنما نے اراکین کیلئے پارلیمنٹ لاجز میں فوری رہائش گاہیں مانگ لیں

رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ طے شدہ پالیسی کے مطابق کی جائے گی، ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ
شائع 20 فروری 2024 06:44pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے اراکین کیلئے پارلیمنٹ لاجز میں رہائش گاہیں مانگ لیں۔

قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے قبل پارلیمنٹ لاجز میں رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ کیلئے اراکین نے رابطے شروع کردیے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق نومنتخب اراکین، قومی اسمبلی اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطے کررہے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جو اراکین دوبارہ منتخب ہوئے انہیں پرانی رہائش گاہیں ہی دوبارہ الاٹ کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے اپنی جماعت کے نومنتخب اراکین کے لئے فوری رہائش گاہیں مانگ لی ہیں۔

اس بارے میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ طے شدہ پالیسی کے مطابق کی جائے گی۔

pti

Pakistan Politics

election 2024 results

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div