Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

قومی اور صوبائی حکومتوں کو کام سے روکا جائے، لاہور ہائیکورٹ بار میں قرار داد جمع

نتائج دوبارہ مرتب کرنے کی قرار داد لاہور ہائیکورٹ بار میں جمع کرادی گئی
شائع 28 فروری 2024 04:37pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کو جواز بناتے ہوئے سینئر قانون دان آفتاب احمد باجوہ نے فارم 45 کی روشنی میں نتائج دوبارہ مرتب کرنے کی قرار داد لاہور ہائیکورٹ بار میں جمع کرا دی۔

قرار داد کے مطابق نتائج مرتب ہونے تک قومی اور صوبائی حکومتوں کو کام سے روکا جائے، عام انتخابات میں دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے۔

سینئر قانون دان آفتاب احمد نے قرار داد میں لکھا کہ الیکشن کی شفافیت کے لیے ضروری ہے کہ الزامات کی تحقیقات کی جائیں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ملک بھر کے سیشن ججز فارم پینتالیس کو اکٹھا کر کے نتیجہ مرتب کریں، جو نتائج مرتب کیے جائیں وہ قوم کے سامنے لائے جاہیں۔

Punjab police

Election Commission of Pakistan (ECP)

election 2024 results

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div