Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

سینئر وکیل آفتاب باجوہ کہاں گئے، پولیس گرفتاری کے باوجود انکاری ہے، بیٹا مجدد آفتاب

لاہور ہائیکورٹ بار کے صدراسد منظور بٹ کا شہر میں سنیئر وکلا کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار
شائع 02 مارچ 2024 09:07pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

** لاہور ہائیکورٹ بار کے صدراسد منظور بٹ نے شہر میں سنیئر وکلا کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے سابق سیکرٹری اور پی ٹی آئی کے وکیل آفتاب باجوہ کے بیٹے مجدد کا کہنا ہے کہ پولیس نے والد کو حراست میں لیا اور اب انکاری ہے۔**

پی ٹی آئی کی جانب سے مختلف شہروں سمیت لاہور میں بھی ہفتے کو احتجاج کیا گیا۔

آفتاب باجوہ جی پی او چوک پر احتجاج کرنے والے کارکنوں سے اظہار یکجہتی کےلیے پہنچے تھے۔

بیٹے مجدد آفتاب باجوہ کا کہنا ہے کہ والد کو میڈیا سے گفتگو کے دوران حراست میں لیا گیا تھا لیکن اب پولیس نے والد کو حراست میں لینے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

مجدد آفتاب باجوہ کا کہنا ہے کہ تمام تھانوں میں چیک کر لیا ہے لیکن ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا، پولیس کا مؤقف ہے کہ والد ان کے پاس نہیں ہیں۔

دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ بار کے صدراسد منظور بٹ نے شہر میں سنیئر وکلا کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسد منظور کا کہنا ہے کہ سئنیر وکلاء ایڈووکیٹ آفتاب باجوہ، ایڈوکیٹ افضال عظیم پاہٹ کو گرفتار کیا گیا، اس کے علاوہ ایڈووکیٹ علی اعجاز بٹر، ایڈووکیٹ یوسف وائیں سمیت متعدد وکلاء گرفتار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور سی سی پی او سنیئروکلاء کی گرفتاریوں کا نوٹس لیں، وکلاء کو فل الفور رہا کیا جائے، نہیں تو پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

lahore

lahore police

pti workers protest

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div