Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

اُبلے ہوئے کیلے کیوں کھانے چاہیے؟

کیلے اُبالنے سے ان کی ساخت اور ذائقہ تبدیل ہو جاتا ہے
شائع 03 مارچ 2024 04:19pm

اکثر اُبلے ہوئے انڈے تو ضرور کھائے جاتے ہیں، تاہم اُبلے ہوئے کیلے بھی انسانی صحت پر مثبت اثرات ڈال سکتے ہیں۔

اُبلے ہوئے کیلے بھی ایک ورسٹائل اجزاء ہیں جو دنیا بھر میں بہت سے مختلف پکوانوں میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

جیسے کہ تھائی لینڈ کی ثقافت میں اُبلے ہوئے کیلوں کو میش کیا جاتا ہے اور پھر کھوپرے کے دودھ میں ملا کر ایک میٹھی ڈش تیار کی جاتی ہے۔ جبکہ دیگر ثقافتوں میں اُبلے ہوئے کیلوں کو بانانا بریڈ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

تاہم غذائیت کے ماہرین کے مطابق کیلوں کو اُبالنے سے ان میں غذائی اجزاء کو بڑھایا جا سکتا ہے، کیلوں کو اُبالنے سے انکی سیل والز ٹوٹ جاتی ہے، جس سے منرلز، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس جسم تک پہنچ سکتے ہیں۔

کیلے اُبالنے سے ان میں موجود Starch کی مقدار بھی بڑھ جاتی ہے، جو کہ جسم میں طاقت فراہم کرنے میں کردار ادا کرتی ہے۔

کئی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ دماغی صحت کے لیے کارآمد ثابت ہوتی ہے۔ جبکہ اُبلے ہوئے گرم کیلے انسان کو سکون پہچانے، آرام میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اُبلے ہوئے کیلے شوگر کی بھوک یعنی Sugar Craving کو بھی کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں، جبکہ بھوک کو بھی کم کرنے میں مددکر سکتے ہیں۔

دوسری جانب اکثر لوگ کیلوں کو اس لیے بھی اُبالتے ہیں کہ اس کے بعد ان کی ساخت تبدیل ہو جاتی ہے، اور ان کا ذائقہ بھی بدل جاتا ہے۔ اُبالنے سے کیلے نرم پڑ جاتے ہیں، جو کہ باآسانی کھائے جا سکتے ہیں۔ جبکہ عام کیلوں کے مقابلے مزید ذائقے دار بنا دیتے ہیں۔

جبکہ کیلے اُبالنے سے جسم پر دیگر کئی فوائد مل سکتے ہیں، عام کیلوں میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو کہ کچھ لوگوں کو ہضم کرنے میں مشکل پیدا کر سکتے ہیں، تاہم اُبلے ہوئے کیلوں میں فائبر ٹوٹ جاتا ہے، جو کہ باآسانی ہضم ہو جاتا ہے۔ عام طور پر ان لوگوں کے لیے مثبت ثابت ہوتا ہے جنہیں ہاضمے کی شکایت ہوتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اُبلے ہوئے کیلے قبض کی شکایت کو بھی کم کرنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ افریقہ کے کئی حصوں میں ابلے ہوئے کیلے ڈائیریا کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

sugar

Minerals

Banana

Vitamins

boiled banana

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div