Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

کراچی: ٹم ٹم روبوٹ آٹزم سے متاثرہ بچوں کا دوست

ٹم ٹم بچوں سے اردو یا انگریزی زبان میں بات کرتا ہے
شائع 03 مارچ 2024 11:20pm

پاکستانی نوجوان نے آٹزم سے متاثرہ بچوں کی دماغی صلاحیت کو بڑھانے اور انہیں بات چیت کے عمل میں سہولت فراہم کرنے کیلئے روبوٹ تیار کیا ہے۔ ٹم ٹم بچوں سے اردو یا انگریزی زبان میں بات کرتا ہے اور ان کی ہر طرح سے مدد کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

دنیا بھر میں آٹزم سے متاثرہ بچوں کیلئے روبوٹ تھراپی کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے۔

روبوٹس بچوں کو بات چیت کرنے اور سماجی رویے کو سمجھنے میں مدد دیتے ہیں، جس سے ان کے طرز زندگی میں بہتری آسکتی ہے۔

کراچی کے ایک نوجوان علی عباس نے بھی ایک ٹم ٹم نامی ایک روبوٹ تیار کیا ہے جو آٹزم میں مبتلا بچوں کی مدد کرتا ہے۔

ٹم ٹم چل پھر سکتا ہے اور بچوں سے اردو اور انگریزی زبان میں بات کرتا ہے۔

مصنوعی ذہانت سے چلنے والا یہ روبوٹ آٹزم سے متاثرہ بچوں کی ضرورت کو سمجھتا ہے اور ان کی ہر ممکن طریقے سے مدد کرتا ہے۔

علی عباس کو ٹم ٹم میں لگنے والی ایل سی ڈی، پروسیسر، کیمرہ، اس کی باڈی سمیت ساری چیزیں بھاری قیمت پر باہر سے منگوانا پڑیں۔

نوجوان علی نے بتایا کہ اس کو بنانے میں تقریباً تین لاکھ سے زائد کا خرچا آیا ہے اور اب وہ اس کو مارکیٹ میں چار لاکھ اسی ہزار میں بیچ رہے ہیں۔

صحت

Child Rape

autism

Childhood

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div