Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سینیٹ انتخاب : سندھ سے پی پی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

سنی اتحاد کونسل والے دستبردار ہوجائیں تو ہمارے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوجائیں، رہنما پیپلزپارٹی
شائع 04 مارچ 2024 06:40pm
فوٹو ۔۔ فائل۔ (دائیں سے بائیں) وقار مہدی، عاجز دھامرہ
فوٹو ۔۔ فائل۔ (دائیں سے بائیں) وقار مہدی، عاجز دھامرہ

سندھ سے سینیٹ کی دو خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کےلئے پیپلز پارٹی کے 4 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

الیکشن کمیشن نے اسلم ابڑو، سیف اللہ دھاریجو ، عاجز دھامرہ اور وقار مہدی کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے۔

سابق اسپیکر آغا سراج درانی کہتے ہیں اگر کسی کو تکلیف ہے تو ٹریبونل جائے، ایسا رویہ رکھنا پارلیمنٹ کی توہین ہے۔

سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں سنی اتحاد کونسل کے تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، انتخاب چودہ مارچ کو ہوگا۔

پیپلزپارٹی رہنما کہتے ہیں سنی اتحاد کونسل والے دستبردار ہوجائیں تو ہمارے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوجائیں گے۔

Sindh Assembly

Pakistan People's Party (PPP)

Senate of Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div