Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام کے اکاؤنٹس اچانک لاگ آؤٹ، ایک گھنٹے بعد بحال

مسئلہ صرف پاکستان تک محدود نہیں تھا
اپ ڈیٹ 05 مارچ 2024 09:28pm

دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹا گرام کےاکاؤنٹس منگل کو اچانک لاگ آؤٹ ہوگئے۔ جس کے بعد صارفین دوبارہ لاگ ان ہونے میں ناکام رہے۔

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کی دیگر سروسز مسینجر اور تھریڈز کے صارفین بھی لاگ آؤٹ ہوگئے۔

ایک گھنٹے بعد سروسز بحال ہوگئیں۔

پاکستان میں فیس بک اکاؤنٹ لاگ آؤٹ ہونے کا آغاز سوا 8 بجے کے لگ بھگ ہوا۔ شروع میں صارفین سمجھے کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے تاہم کچھ ہی دیر بعد معروف ویب سائیٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر شکایات آنا شروع ہوگئیں جب کہ ٹوئٹر پر بھی لوگوں نے فیس بک سے لاگ آؤٹ ہونے کی شکایت کی ہے۔

 پاکستان میں فیس بک بند ہونے کی شکایات کا گراف
پاکستان میں فیس بک بند ہونے کی شکایات کا گراف

ڈاؤن ڈی ٹیکٹر پر یہ شکایات صرف پاکستان تک ہی محدود نہیں بلکہ کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا میں بھی اسی طرح کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

 آسٹریلیا میں فیس بک کے ساتھ مسئلے کی شکایات کا ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر گراف
آسٹریلیا میں فیس بک کے ساتھ مسئلے کی شکایات کا ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر گراف

بھارت میں بھی صارفین نے فیس بک اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ ہونے کی شکایات کیں۔

فیس بک کے ساتھ ہی انسٹا گرام اور فیس بک مسینجر کے اکاونٹس بھی لاگ آؤٹ ہو گئے۔ میٹا کی جانب سے ٹوئٹر کے متبادل ایپ تھریڈز بھی بند ہوگئی۔

تاہم فیس بگ اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کی ملکیت واٹس ایپ کی سروسز جاری رہیں۔ اگرچہ کچھ صارفین نے اس میں خلل کی اطلاع دی۔

فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فیس بک کے ساتھ کیا مسئلہ درپیش آیا۔ لیکن یہ صورت حال غیرمعمولی تھی۔

دنیا بھر میں فیس بک کے 3.3 ارب صارفین ہیں اور اس کا ڈیٹا ہزاروں کی تعداد میں ڈیٹا سینٹرز پر بکھرا ہوا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق سوا 8 بجے جب یہ بحران شروع ہوا تو صارفین کے اکاؤنٹس موبائل فونز اور کمپیوٹرز دونوں جگہ سے بیک وقت لاگ آؤٹ ہوئے اور کئی صارفین یہ سمجھے کہ ان کا اکاونٹ ہیک ہوا ہے۔

دنیا کے مختلف حصوں سے موصول ہونے والی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ خرابی جسے میٹا کے glitch یا bug کا نام دیا جا رہا ہر جگہ تقریبا ایک وقت پر شروع ہوئی۔

امریکہ میں ایسٹرن ٹائم کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے اس کا آغاز ہوا جو پاکستان میں شام ساڑھے 8 بجے بنتے ہیں۔

انٹرنیٹ کی دستیابی پر نظر رکھنے والے معروف ادارے نیٹ بلاکس نے بھی تصدیق کی کہ دنیا بھر میں یہ مسئلہ بیک وقت پیدا ہوا۔

دنیا بھر میں #meta کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرتارہا۔

میٹا کی جانب سے پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔ البتہ فیس بک نے اس کے کچھ دیر بعد تسلیم کیا کہ مسئلہ موجود ہے۔

میٹا ترجمان اینڈی سٹون نے ایکس پر کہا کہ ہمیں معلوم لوگوں کو لاگ ان ہونے میں مسائل درپیش ہیں، ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔

سوا نو بجے کے بعد میٹا کے صارفین لاگ ان ہونے لگے۔

ٹوئٹر پر دلچسپ تبصرے

میٹا کی بیشتر سروسز بند ہونے کے بعد لوگ ٹوئٹر پر جا کر اظہار خیال کرتے رہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ مجھے یہ اچھا لگتا ہے کہ میں ٹوئٹر پر جا کر میٹا کے بند ہونے کی تصدیق کر سکتا ہوں۔

کچھ لوگوں نے اسے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بھارت موجودگی سے بھی جوڑا۔

ٹوئٹر پر میمز بھی سامنے آرہی ہیں جن میں مارک ذکر برگ کو برقی تاروں میں الجھا دکھایا گیا ہے۔

فیس بک

Facebook Down

Facebook Logged out

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div