Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا میں دینی مدارس کے غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف

صوبے میں سب سے زیادہ 602 مدارس مردان میں ہیں جن میں سے 181 مدارس غیر رجسٹرڈ ہیں، دستاویز
شائع 06 مارچ 2024 09:46am

خیبرپختونخوا میں دینی مدارس کے غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس حوالے سے جاری دستاویز میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں ڈیڑھ ہزار سے زیادہ دینی مدارس غیر رجسٹرڈ ہیں۔

دستاویز کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ 602 مدارس مردان میں ہیں جن میں 181 غیر رجسٹرڈ ہیں، 283 دینی مدرسوں کا کسی بھی مدارس بورڈ کے ساتھ الحاق نہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ صوبے میں دینی مدارس کی مجموعی تعداد 6 ہزار 482 مدارس ہیں جن میں سے 5 ہزار 362 مدرسوں کا وفاق المدارس العربیہ کےساتھ الحاق ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہےکہ صوبے کے مدارس میں 7 لاکھ 2 ہزار مقامی اور 6 ہزار 596 غیرملکی طلبہ زیرتعلیم ہیں، مدارس میں غیر ملکی اساتذہ کی تعداد 322 ہے جبکہ 32 ہزار 842 مقامی اساتذہ بھی مدارس میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا

KPK

peshawar

Unregistered religious schools

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div