Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پاکستان میں ’ایکس‘ کی بندش پر چیئرمین پی ٹی اے کو توہین عدالت کی وارننگ

سندھ ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا
اپ ڈیٹ 06 مارچ 2024 04:02pm

سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ’ایکس‘ کی بندش سے متعلق کیس میں توہین عدالت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت عالیہ نے چیئرمین پی ٹی اے کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ پی ٹی اے نے ایکس کی بندش سے متعلق کوئی معقول جواز پیش نہیں کیا، ایکس کی بندش پر معقول جواز پیش نہ کیا تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی، چیئرمین پی ٹی اے توہین عدالت کی کارروائی کا خطرہ مول رہے ہیں۔

عدالت نے ایکس کی بحالی سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے عدالتی احکامات وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سمیت دیگر کو ارسال کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ وفاق اور پی ٹی اے نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی۔

عدالت حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے قبل وزارت داخلہ اور پی ٹی اے جواب دیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ایکس کی سروس بحال نہیں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

’ایکس‘ کی بحالی نئی حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ

پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کسی طرح کی پابندی قبول نہیں، امریکا

لگ رہا ہے سوشل میڈیا مینج کیا جارہا ہے اور کون کررہا ہے یہ بھی سامنے آجائے گا: سندھ ہائیکورٹ

karachi

ٹویٹر

social media

Sindh High Court

Twitter Down

Ban on Social Media

Twitter Ban in Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div