Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

حیدر آباد: 4 ٹانگوں اور 4 ہاتھوں والے بچے کی پیدائش

سرجری کے بعد اضافی ٹانگوں اور ہاتھوں کو الگ کیا گیا
شائع 10 مارچ 2024 01:52pm

حیدر آباد میں 4 ٹانگوں اور 4 ہاتھوں والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، تاہم ڈاکٹرز کے مطابق نومولود کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

سندھ کے شہر حیدر آباد کے نجی اسپتال میں خاتون نے ایک ایسے بچے کو جنم دیا ہے، جس کی 4 ٹانگیں اور 4 ہاتھ ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت حیدر آباد کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں، تاہم آپریشن کے بعد نومولود کے جسم سے اضافی ٹانگیں اور ہاتھ الگ کر دیے ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق بچے کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی ہے، جبکہ اضافی ٹانگوں اور ہاتھوں کو ماہر سرجن اور ڈاکٹرز نے سرجری کے بعد جسم سے علیحدہ کر دیا ہے۔

اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ماں کے رحم میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہو رہی تھی، جس کی وجہ سے اضافی ٹانگیں اور ہاتھ موجود تھے۔

دوسری جانب ڈاکٹرز نے پیچیدگیوں سے متعلق بتایا کہ طبی پیچیدگیوں کے باعث ایک بچے کی تخلیق ادھوری رہ گئی، جو اضافی ٹانگوں اور ہاتھوں کی وجہ بنی۔

Surgery

Hyderabad

Newborn Baby

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div