Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

برآمد پر پابندی کے باوجود پیاز اور کیلا پہنچ سے باہر ہونے لگے

خوردہ فروشوں نے صورتحال کا پوری طرح سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نرخ بلند رکھے۔
شائع 12 مارچ 2024 11:45am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت کی جانب سے پیاز اور کیلے کی برآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ بھی صارفین کے لیے قیمتوں میں کسی قسم کا کوئی ریلیف نہ لاسکا۔

خوردہ فروشوں نے پیاز 280 سے 300 روپے فی کلو فروخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے تو پھل فروش بھی چھوٹے سائز کے کیلے کے لیے 150 روپے اور بڑے سائز کے کیلوں کے لیے 250 سے 300 روپے فی درجن وصول کررہے ہیں۔

اب سے دو ہفتے قبل تک پیاز 150 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا تھا جبکہ چھوٹے اور بڑے سائز کے کیلے بالترتیب 80 روپے اور 120 سے 150 روپے فی درجن میں دستیاب تھے۔

ان قیمتوں کی وضاحت میں خوردہ فروشوں نے دعویٰ کیا ہے کہ 9 مارچ کو عائد پابندی کے بعد سپر ہائی وے پر مرکزی پھل اور سبزی منڈی میں پیاز اور کیلے کی ہول سیل قیمتوں میں کمی نہیں آئی ہے۔

تاہم قیمتوں میں کمی نہ ہونے کی ایک اور وجہ رمضان سے قبل ان اشیاء کی زیادہ مانگ تھی۔ خوردہ فروشوں نے صورتحال کا پوری طرح سے فائدہ اٹھایا اور نرخ بلند رکھے۔

ہول سیلرز اور برآمد کنندگان کو توقع ہے کہ آئندہ 2 سے 3 روز میں ان دونوں اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئے گی کیونکہ برآمد کنندگان، جنہیں غیر ملکی خریداروں سے ادائیگیاں ملی ہیں، اپنے پرانے آرڈرز کو کلیئر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

EXPORT BAN

ONION RATE

BANANA RATE

ONION AND BANANA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div