Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

وزیراعظم شہباز شریف کا کابینہ کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ

وزیراعظم کا استقبال چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کیا
شائع 15 مارچ 2024 10:30pm

وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم کو جی ایچ کیو پہنچنے پر گارڈ اف آنر پیش کیا گیا، وزیراعظم نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتح خوانی کی۔

دورے کے دوران وزیراعظم اور کابینہ کو عسکری تیاریوں علاقائی سلامتی اور قومی سلامتی پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم اور کابینہ کو ملکی داخلی سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری اپریشنز سمیت خطرات کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم اور کابینہ اراکین نے پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے افواج پاکستان کو ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے تمام ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان آگے بڑھنے کے لیے بنا ہے اور مسلح افواج پاکستان کے پرامن عروج کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

آرمی چیف نے وزیراعظم کا دورہ کرنے پر اور افواج پاکستان پر اعتماد کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے یقین دہانی کرائی کہ افواج پاکستان قوم کی امنگوں کے مطابق ملکی سلامتی کے لیے کام کرتی رہیں گی اور افواج پاکستان سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت کو مکمل حمایت فراہم کریں گے۔

دورے کے اختتام پر سویلین اور فوجی قیادت نے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

PMLN

PML N

ISPR

shahbaz sharif

Army Chief General Asim Munir

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div