Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ماہ رمضان میں سموسوں اور پکوڑوں کا لطف ان 8 چٹنیوں سے دوبالا کریں

یہ چٹنیاں کسی بھی کھانے کا ذائقہ بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2024 02:03pm
میشڈ
میشڈ

ایشیائی ممالک خصوصاً پاک وہند میں کھانوں کی خاص بات ان کے ساتھ پیش کیے جانے والے لوازمات ہیں۔ دسترخوان پر رائتہ سلاد یا چٹنی کے بغیر تو دعوت ہی ادھوری سمجھی جاتی ہے۔

یہ چٹنیاں کسی بھی کھانے کا ذائقہ بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، مختلف اقسام کی چٹنیاں خاتون خانہ گھر میں ہی باآسانی تیارکرسکتی ہیں۔

رمضان المبارک میں تلی ہوئی اشیاء کھانے کا رواج عام ہے سو ان چیزوں سے بھرپور لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں 8 آسان چٹنیوں کی تراکیب دی جارہی ہیں جو گھر پرہی موجود اشیاء سے باآسانی تیارکی جاسکتی ہیں۔

ناریل کی چٹنی

کوکونٹ کی چٹنی بنانے کے لیے پہلے کچے ناریل کو پیس لیں اور ساتھ ہی تھوڑی سی چنے کی دال کو بھون لیں۔

ان دونوں اشیاء کو لہسن اور چھوٹی ہری مرچوں کے ساتھ پس کر باریک پیسٹ بنا لیں اور حسب ذائقہ نمک ملا لیں۔اس مکسچر کو کڑی پتے اور رائی کے تڑکے کے ساتھ دال یا آلو گوشت کے ساتھ سرو کریں ۔

دھنیے کی چٹنی

بلینڈرمیں آدھی گٹھی دھنیا ، لہسن کے چند جوئے ، ایک چمچ لیموں کا رس اور تین سے چار چھوٹی ہری مرچیں ڈال کر حسب ضرورت نمک کے ساتھ بلینڈ کر لیں ۔ ی

یہ چٹنی سموسہ یا کٹلس اور دوسرے فرائڈ آئٹمز کے ساتھ نوش فرمائیں ۔

پیاز کی چٹنی

اس چٹنی کے لیے پیاز اور ٹماٹر کو پسی لال مرچ ، نمک کو اتنا ابال لیں کہ وہ نرم ہو جائیں ۔اب اسے بلینڈر میں ڈال کر باریک پس لیں ۔

آپ بلینڈ کرنے کے بعد ذائقہ بڑھانے کے لیے اس میں تھوری سی املی بھی شامل کر سکتی ہیں۔

لہسن کی چٹنی

لہسن کی چٹنی بنانے کے لیے لہسن ، ثابت دھنیا ، نمک اور پسی ہوئی لال مرٓچ کو پس کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں ۔

ٹماٹر کی چٹنی

ٹماٹر کی چٹنی بنانے کے لیے پہلے ٹماٹر کو لال مرچ ،نمک اورلہسن کے ساتھ ابال لیں جب تک کہ وہ نرم نہ ہوجائے ، اب اسے بلینڈ کر لیں اور کڑھی پتے اور رائی دانے کے تڑکے کے ساتھ سجا کرپیش کریں ۔

پودینے کی چٹنی

ایک بلیندڑ میں پودینے کے پتے، نمک ،چھوٹی ہری مرچ اور لیموں کا رس ڈال کر انہیں یک جان کرلیں ۔

اس چٹنی کو بھی سموسے ،پکوڑوں اور پراٹھوں کے ساتھ انجوئے کریں ۔

املی کی چٹنی

میٹھی، تیکھی اور کھٹی چٹنی بنانے کے لیےاملی کے گودے کوپانی میں بھگو کر پسے ہوئے زیرہ ،نمک ، ادرک پاوڈر ،اور کٹی ہوئی لال مرچ کے ساتھ بلینڈ کر لیں اور ڈپ فرائیڈ اسنیکس کے ساتھ سرو کر کے ذائقہ بڑھائیں ۔

دسترخوان

Women

lifestyle

chatnian

SAUCES

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div