نیب نے کرپشن کے الزام میں اپنا ہی افسر گرفتار کرلیا

نیب افسر پر چیکس کی صورت میں رشوت لینے کا الزام ہے
شائع 17 مارچ 2024 08:59pm

قومی احتسابی بیورو (نیب) نے کراچی سے کرپشن کے الزام میں اپنے ہی افسر کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی اور اسلام آباد کے نیب حکام نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عمران شیخ کو کرپشن میں ملوث ملزمان سے رشوت لینے جرم میں کراچی سے گرفتار کیا۔

نیب افسر پر چیکس کی صورت میں رشوت لینے کا الزام ہے اور وہ کئی چیک کیش بھی کروا چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے گرفتار افسر کو اسلام آباد منتقل کرنے کے لیے ایک روزہ راہداری ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عمران شیخ کو کل اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔

NAB

corruption

NAB Officer Arrested