Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

نواز شریف کی صدارت میں انتظامی اجلاس کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

نواز شریف نہ تو وزیر ہیں اور نہ وزیراعلیٰ، ان کے پاس کوئی انتظامی عہدہ نہیں ہے، درخواست
شائع 20 مارچ 2024 09:59am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

*پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صدارت میں انتظامی اجلاس کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ اس کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ نے ہی نواز شریف کی رمضان کے راشن بیگ پر تصویر لگانے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب کرلیا۔

درخواست ندیم سرور ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ نواز شریف نہ تو وزیر ہیں اور نہ وزیراعلیٰ ہیں، ان کے پاس کوئی انتظامی عہدہ نہیں ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف انتظامی سطح پر کسی اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ نوازشریف کو انتظامی سطح پر اجلاس کی صدارت سے روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔

رمضان کے راشن بیگ پر نواز شریف کی تصویر کا کیس

لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی رمضان کے راشن بیگ پر تصویر لگانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس شاہد کریم نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ عوام کے پیسوں سے ذاتی تشہری نہیں کی جاسکتی۔ اگر راشن بیگ پر تصاویر لگانی ہیں تو ذاتی پیسے سے راشن بھی تقسیم کریں، عدالت، نواز شریف کی راشن بیگ پر تصویر ہٹانے کا حکم دے۔

عدالت نے قائد ن لیگ کی تصویر فوری ہٹانے سے متعلق حکم امتناعی کی درخواست مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب کرلیا۔

PMLN

Nawaz Sharif

Lahore High Court

CM Punjab Maryam Nawaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div