Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

ملک کے چھ اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی

وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، وزارتِ قومی صحت
شائع 20 مارچ 2024 06:30pm

ملک کے چھ اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں رواں سال مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 65 ہوگئی۔

وزارتِ قومی صحت کا بتانا تھا کہ 6اضلاع سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا جن میں کوئٹہ،چمن،پشاور،کراچی اورمستونگ میں وائرس شامل ہیں جس کے بعد مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔

وزارتِ صحت کا مذید کہنا تھا کہ تمام مثبت نمونوں میں پائے گئے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، پولیو وائرس پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو نشانہ بناتا ہے۔ والدین سے گزارش ہے کہ ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div