Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
27 Shawwal 1445  

پڑوسی اپنے خلوت کے لمحات میں کھڑکی کھلی رکھتے ہیں، خاتون نے مقدمہ درج کرادیا

کھڑکیاں بند کرنے کو کہا تو انہوں نے نامناسب اشارے کئے، خاتون
شائع 21 مارچ 2024 05:58pm
اے آئی سے تخلیق کردہ علامتی تصویر
اے آئی سے تخلیق کردہ علامتی تصویر

بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں ایک خاتون نے اپنے پڑوسیوں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے، جس میں کہا گیا کہ وہ اُن کے بیڈروم سے اُن کی نجی گفتگو اور خلوت کے لمحات سن سکتی ہے۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس سے ان کے گھر کا امن متاثر ہوا ہے۔

خاتون نے الزام لگایا کہ جوڑے نے جان بوجھ کر اپنے خلوت لمحات کے دوران اپنی کھڑکی کھلی رکھی اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ جب اس نے ان سے کھڑکیاں بند کرنے کو کہا تو انہوں نے نامناسب اشارے کئے۔

شکایت میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ پڑوسیوں نے ان کی عصمت دری کرنے اور قتل کی دھمکی دی اور اہل خانہ کے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔

خاتون نے مکان مالک پر اس جوڑے کی حمایت کرنے اور انہیں کو دھمکی دینے کا الزام بھی لگایا۔

44 سالہ نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ پڑوسیوں کی وجہ سے ان کے گھر کا امن خراب ہوا ہے، اسی لیے انہوں نے پولیس سے مداخلت کرکے مسئلہ حل کرنے کی درخواست کی ہے۔

خاتون نے پڑوسیوں، مکان مالک اور مکان مالک کے بیٹے کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 504 (اُکسانے کے ارادے سے جان بوجھ کر توہین)، 506 (مجرمانہ دھمکی)، 509 (عورت کی شان میں توہین) اور 34 (مجرمانہ کام مشترکہ نیت سے) کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔

complaint against neighbours

private conversations

intimate sounds

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div