Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ایف آئی اے اور آئیسکو کا بجلی چوری میں ملوث سہولت کاروں کے خلاف مشترکہ آپریشن

اجلاس میں ایف آئی اے اور آئیسکو کے درمیان بلا تفریق کاروائیوں پر اتفاق ہوا ہے
شائع 22 مارچ 2024 03:02pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بجلی چوری کے خلاف آئیسکو کا آپریشن جاری، ایف آئی اے اور آئیسکو نے سہولت کاروں کے خلاف بلا تفری کاروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

ایف آئی اے اورسی ای او آئیسکو کا اجلاس میں بجلی چوری میں ملوث سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نارتھ رانا عبدالجبار نے سی ای او آئیسکو ڈاکٹر امجد خان کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اجلاس میں بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔

ایف آئی اے کی چھاپہ مار ٹیمیں آئیسکو حکام کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں بجلی چوری میں واپڈا اہلکاروں کی سہولت کاری کے حوالے سے بھی سخت حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروائے کار لایا جا رہا ہے، آئیسکو نادہندگان سے آدائیگیوں کے حوالے سے بھی کاروائیاں تیز کی جائیں گی۔

بجلی چوری میں ملوث سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس سے قبل ملک بھرمیں بجلی وگیس چوروں کےخلاف کریک ڈاؤن کیلئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کوخصوصی ٹاسک دیتے ہوئے بجلی وگیس چوری میں ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی تھی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اس سانحہ میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا،انسانی سمگلنگ میں ملوث تمام عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ اس ناسور کا سدباب ممکن ہو سکے۔ انہوں نے ایف آئی اے کو ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

FIA

operation

Electricity theft

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div