Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ڈاکو دکان سے 25 لاکھ نقد، 40 لاکھ کے فون لے گئے

واردات کی سی سی ٹی ویڈیو آج نیوز نے حاصل کر لی
شائع 23 مارچ 2024 01:07pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

جی ٹی روڈ پر ہول سیل شاپ میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو 25 لاکھ روپے نقدی اور 40 لاکھ سے زائد کے موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے۔

زیرآباد میں جی ٹی روڈ پر پل کے نیچے واقع ایم چائنہ موبائل فونز کی ہول سیل شاپ میں ڈکیتی کی ایک بڑی واردات رونما ہوئی ہے۔

جہاں ڈکیت دکاندار سے 25 لاکھ روپے نقدی اور 40 لاکھ روپے سے زائد کے فونز لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔

آج نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلحہ سے لیس 4 ڈاکو دکان میں داخل ہوئے اور دکان میں موجود موبائل فونز کو تھیلوں اور کارٹنز میں ڈال کر فرار ہو گئے۔

شاپ مالکان کے مطابق ڈاکو 25 لاکھ روپے کیش اور 40 لاکھ روپے کے موبائلز لوٹ کر فرار ہوئے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈاکوؤں نے واردات سے پہلے ایک برگر پوائنٹ پر بھی فائرنگ کی، ڈاکو جاتے ہوئے دکان کے شٹر بھی بند کر گئے جبکہ پولیس واردات کے آدھا گھنٹہ بعد موقع پر پہنچی۔

پولیس کی جانب سے موقع واردات کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ڈاکوؤں تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

lahore

Robbery

lahore police

Mobile Phones

Lahore Crime

GT Road

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div