Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

کراچی میں عطائی لیڈی ڈاکٹر کی غفلت حاملہ خاتون جاں بحق، بچی کو بچا لیا گیا

ورثاء حاملہ خاتون کوڈلیوری کے لئے لیڈی ڈاکٹر کے گھر لے گئے تھے
اپ ڈیٹ 23 مارچ 2024 06:42pm

کراچی میں عطائی لیڈی ڈاکٹر نے ایک اور جان لے لی۔ کورنگی نمبر 4 میں عطائی لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق ہو گئیں جبکہ بچی کو بچا لیا گیا۔

ورثاء خاتون کو ڈلیوری کے لئے محلے میں موجود کلینک پر لے کر گئے تھے، جہاں حالت خراب ہونے پر ماہم نامی خاتون کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ خاتون کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق نومولد کی حالت خطرے سے باہر ہے، خاتون کی 4 سال قبل شادی ہوئی تھی اور ایک 3 سال کی بچی بھی ہے۔

جبکہ ورثاء نے الزام عائد کیا کہ پولیس قانونی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے شبہ ہے کہ پولیس لیڈی ڈاکٹرکوبچانےکی کوشش کررہی ہے۔

ورثاء نے مطالبہ کیا کہ معاملےکی شفاف تحقیقات کرتے ہوئے عطائی ڈاکٹرکےخلاف مقدمہ درج کیاجائے۔

karachi

Died

korangi industrial area

2 DIED

doctors negligence

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div