Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ

کون سی اسکیموں پر منافع بڑھا اور کون سی اسکیموں پر کم ہوا؟
شائع 23 مارچ 2024 08:55pm

حکومت کی جانب سے قومی بچت کے سرٹیفکیٹس اور اسکیموں پر منافع کی شرحوں پر نظر ثانی کی گئی ہے۔

ٹاپ لائن سکیورٹیز کے مطابق حکومت نے اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ (SSC)، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ (RIC)، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ (PBA)، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ (BSC) اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ (SFWA) پر منافع کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔

دریں اثنا، شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس (STSC) پر منافع کی شرح میں 76 بیسس پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

تاہم، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ (DSC)، سیونگ اکاؤنٹ (SA)، سروہ اسلامک ٹرم اکاؤنٹ (SITA) اور سروہ اسلامک سیونگ اکاؤنٹ (SISA) پر منافع کی شرحیں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہیں۔

اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 20 بیسس بوائنٹس اجافے کے ساتھ 15.8 فیصد ہو گئی ہے، سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح 20.5 فیصد رکھی گئی ہے جبکہ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 76 بیسس پوائنٹس کم ہو کر 19 فیصد ہو گئی ہے۔

بی ایس سی، پی بی اے اور ایس ایف ڈبلیو اے پر منافع کی شرح 24 بیسس پوائنٹس اضافے کے ساتھ 15.6 فیصد ہوگئی۔

اسی طرح ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ ، سرو اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اور اسلامک سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرحوں کو بالترتیب 14.4 فیصد، 18.54 فیصد اور 20.5 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

National Savings Profit

Special Saving Certificate (SSC)

Regular Income Certificate (RIC),

Pensioners Benefit Account (PBA)

Behbood Saving Certificate (BSC)

Shuhda Family Welfare Account (SFWA)

Short Term Saving Certificates (STSC)

Defence Savings Certificate (DSC)

Saving Account (SA)

Sarwa Islamic Term Account (SITA)

Sarwa Islamic Saving Account (SISA)

Profit Rates

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div