Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سرکاری کالج سمجھے جانے والے ایچی سن کالج کی ماہانہ فیس کتنی؟

ایچی سن کالج میں داخلے کے لیے ماہانہ فیس اور بورڈنگ چارجز ہزاروں میں
شائع 25 مارچ 2024 04:12pm

ایچی سن کالج کا شمار پنجاب ہی نہیں بلکہ پاکستان کے معروف ترین اور بڑے تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے۔

تاہم پرنسپل مائیکل تھامسن کے گورنر سے اختلافات کی خبروں کے بعد کالج کافی چرچہ میں ہے۔

ایچی سن کالج کے پرنسپل اور گورنرن کے درمیان اختلافات سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرپنجاب سے وفاقی وزیر کے بچوں کے جرمانے معافی سے اختلافات شروع ہوئے تھے۔

ایچی سن کالج کی فیس بھی کسی پروائیوٹ ادارے سے کم نہیں ہے، کالج کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق ٹیوشن فیس اور بورڈنگ چارجز ماہانہ کے حساب سے موجود ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق کلاس کے 1، کے 2، کے 3، کے 4، کے 5 کی ٹیوشن فیس 55 ہزار 900 روپے ہے، جبکہ اسی کلاس کے بورڈنگ چارجز 59 ہزار 300 روپے ہیں۔

دوسری جانب کے 6، ای 2 اور ایم 1 کلاسز کی ٹیوشن فیسن 61 ہزار 300 روپے ہیں، جبکہ بورڈنگ چارجز 63 ہزار 600 روپے ہیں۔

جبکہ نویں اور دسویں جماعت، ایم 2، سی 1، اور سی 2 کی ٹیوشن فیس 67 ہزار 700 اور ان کے بورڈنگ چارجز 68 ہزار 400 روپے ہیں۔

ایف ایس سی 1، ایف ایس سی 2، ایچ 1 اور ایچ 2 کی ٹیوشن فیس 77 ہزار 500 اور اس کے بورڈنگ چارجز 70 ہزار 700 روپے ہیں۔

درج زیل ٹیوشن فیس اور بورڈنگ چارجز ماہانہ فیس کے طور پر ہیں، یعنی داخلے کی صورت میں ماہانہ طالب علم کے والد کو کلاس کے حساب سے ماہانہ فیس دینا ہوگی۔

اسی ویب سائٹ پر مختلف کھیلوں، سفری سہولت سمیت مارکس مینشپ کی بھی فیس موجود ہے۔

ٹرانسپورٹیشن کی فیس 15 ہزار روپے درج ہیں، جبکہ رائڈنگ فیس 12 ہزار روپے مختص کی گئی ہیں۔

دوسری جانب ایرینا پولو کی فیس 12 ہزار روپے اور مارکسمین شپ کی فیس 6 ہزار روپے مختص کی گئی ہے۔

ساتھ ہی ادارے کی جانب سے نیچے لکھنا تھا کہ فیس اور چارجز میں سالانہ ردوبدل بورڈ کے فیصلوں پر کیا جائے گا۔

lahore

aitchison college

fee structure

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div