ہراساں کرنے پر خاتون نے سائیکل سوار شخص کو آگ لگا دی

سائیکل سوار شخص جھلس کر زخمی، خاتون گرفتار
شائع 26 مارچ 2024 09:39pm
تصویر — فائل
تصویر — فائل

فیصل آباد مدینہ ٹاؤن محلہ رسول پارک میں چادریں فروخت کرنے کے بہانے خاتون کو ہراساں کرنا سائیکل سوار شخص کو مہنگی پڑ گیا۔

خاتون نے سائیکل سوار شخص پر تیل پھینک کر آگ لگا دی، جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس نے جھلس کر زخمی ہونے والے شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کر دیا۔

تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔

police

BURNED

ٖFaisalabad