Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پنجاب میں سینیٹ الیکشن کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

الیکشن کمیشن پنجاب نے جنرل نشستوں پر بلا مقابلہ کامیاب امیدواروں کےنوٹیفکیشن بھی جاری کردیے۔
شائع 28 مارچ 2024 10:30am

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں سینیٹ الیکشن کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔ ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر 3 امیدوار مد مقابل ہوں گے۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق ٹیکنو کریٹ کی نشست پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، لیگی رہنما مصدق ملک اور ڈاکٹر یاسمین راشد مد مقابل ہوں گے۔

خواتین کی 2 مخصوص نشستوں پر 4 امیدوار مد مقابل ہوں گے۔ن میں لیگی رہنما انوشے رحمان، بشریٰ انجم بٹ، پیپلز پارٹی کی فائزہ احمد اور سنی اتحاد کونسل کی صنم جاوید شامل ہیں۔

اقلیتی نشست پر لیگی رہنما خلیل طاہر سندھو اور سنی اتحاد کونسل کے آصف عاشق مد مقابل ہوں گے۔

الیکشن کمیشن پنجاب نے جنرل نشستوں پر بلا مقابلہ کامیاب امیدواروں کےنوٹیفکیشن بھی جاری کردیے۔ مسلم لیگ ن کے 5 اور سنی اتحاد کونسل کے 2 سینیٹر بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے پرویز رشید، احد چیمہ اور ناصر بٹ بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے۔ جنرل نشست پر بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے والوں میں ن لیگ کے طلال چوہدری بھی شامل ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے ایڈوکیٹ حامد خان اور سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ علامہ راجہ ناصر عباس بھی سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

punjab

Senate election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div