Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

رمضان اسپیشل :آج افطار میں مزیدار پیری بائٹس بنائیں

روایتی ڈشز سے تنگ آنے والے بہترین ذائقے کا لطف اٹھائیں
شائع 28 مارچ 2024 12:01pm

رمضان کے کئی روزے گزرچکے ہیں اورروایتی ڈشز سے تنگ افراد اب منہ کا ذائقہ بدلنے کے خواہاں ہیں توپھر ہماری پیری بائٹس کو آزمائیں اور میٹھی ، چٹپٹی کے ساتھ تیکھی افطاری کا مزہ لیں ۔

اجزاء

ہری جرمن مرچیں ،12سے 14 عدد۔ ۔ مایونیز ،دو کھانے کے چمچ ۔ پیری پیری ساس ، دو کھانے کے چمچ ۔پسی ہوئی کالی مرچ ،ایک کھانے کا چمچ۔ نمک ،حسب ذائقہ ۔سویا ساس ،ایک کھانے کا چمچ ۔سرکہ ،آدھا کپ ،مرچیوں کے لئے ۔

کوٹنگ کے لئے

میدہ ،ایک کپ ۔کارن فلور ،1/2 کپ ۔انڈے ، دو عدد ۔بریڈ کرمبز ، حسب ضرورت ۔

اسٹفنگ کے لئے

ریشےکی ہوئی ابلی ہوئی چکن ،ایک کپ۔ چیدر چیز ،دو کھانے کے چمچ ۔ موزریلاچیز ،دو کھانے کے چمچ ۔

ترکیب

ایک کپ سرکے میں تین کپ پانی مکس کر لیں ۔

ہری مرچوں کو اچھی طرح دھولیں ۔

سرکہ ملے پانی میں ان مرچوں کو ڈال کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں ۔

ایک گھنٹے بعد انہیں پانی سے نکال کر اچھی طرح خشک کر لیں ۔

مرچیوں کو درمیان سے کٹ لگا کر ان کے بیج نکال لیں ۔

ریشے دارچکن میں تمام مصالحوں کو شامل کرکے مکس کر لیں اب اس میں چیز کو بھی ملا لیں ۔

مرچوں کے اندر یہ مکسچر بھر دیں ۔

میدہ،نمک اور کارن فلور کو مکس کرکے آہستہ آہستہ پانی ڈالتے ہوئے ایک پتلا مکسچر بنا لیں اور انڈوں کو پھینٹ لیں۔

مصالحہ بھری مرچوں کو پہلے پیسٹ اور پھرپھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو دیں ۔اور پھر بریڈ کرمبز سے کوٹ کر لیں ۔

اور انہیں کچھ گھنٹوں کے لئے فریزر میں رکھ دیں ۔

گرم تیل میں ایک ایک مرچ ڈالتی جائیں اور گولڈن براون ہونے پر نکالتی جائیں اس طرح تمام مرچوں کو تل لیں ۔

دھیان رکھیں کہ مرچوں کو ٹشو کی بجائے اسٹرینر میں رکھیں۔ اسطرح وہ کرسپی رہیں گی ۔

گرما گرم مرچیں ،ہری چٹنی اور کیچپ کے ساتھ نوش فرمائیں ۔

دسترخوان

Women

lifestyle

ramzan recepi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div