Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی کےامیدوار سنی اتحاد کونسل کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے

سنی اتحاد کونسل نے ٹکٹ جاری کرنا شروع کردیے، ممکنہ انتخابی نشان گھوڑاہوگا
اپ ڈیٹ 29 مارچ 2024 06:19pm

ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کےامیدوار سنی اتحادکونسل کےٹکٹ پرالیکشن لڑیں گے اور ایک ہی نشان پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔

سنی اتحاد کونسل نے ٹکٹ جاری کرنا شروع کردیے جس کے تحت این اے 119 سےشہزاد فاروق کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

سنی اتحاد کونسل نے تمام امیدواروں کا ممکنہ انتخابی نشان گھوڑاہوگا۔

ضمنی انتخابات 2024 کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مزید 6 نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کردیا۔

پی پی 266 رحیم یارخان سے چوہدری سمیع اللہ جٹ امیدوارہوں گے۔ ‏پی پی 290 ڈیرہ غازی خان سے مہرسجاد چھینہ ایلکشن لڑیں گے۔

پی پی 147 لاہور سے محمد مدنی کو ٹکٹ دے دیا گیا جبکہ پی پی 36 وزیرآباد سے فیاض چھٹہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔

اسی طرح پی پی 22 تلاگنگ سے حکیم نثار احمد کو ٹکٹ دیا گیا جبکہ پی پی 93 بھکر سے محمد افضل خان کو ٹکٹ جاری کردیا گیا۔

pti

lahore

by election

Pakistan Tehreek Insaf

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pti candidates punjab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div