Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

5 ایسے کھانے،جو بہتر نیند لانے میں مدد دیتے ہیں

بے چین راتوں کو الوداع کہیں ،قدرتی کھانوں سے پرسکون نیند کو ویلکم کہیں
شائع 04 اپريل 2024 10:51am

ایک پرسکون اور گہری نیند کسی نعمت سے کم نہیں،مجموعی صحت اور تندرستی کے لئے پرسکون اور تازہ نیند کا حصول ضروری ہے۔

اگرچہ مختلف عوامل نیند کے معیار پر اثر انداز ہوتے ہیں،لیکن غذا آرام اور گہری نیند مہیا کرنےمیں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

یہاں5 ایسےکھانوں کا ذکر کیا جارہا ہے،جونیند پیدا کرنے والی خصوصیات کے لئے جانے جاتے ہیں.

ان کھانوں کو اپنے شام کے معمول میں شامل کرنے سے آپ کو پرسکون نیند میں جانے اور تازگی محسوس کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس لیے بے چین راتوں کو الوداع کہیں اور ان قدرتی نیند کے آلات کے ساتھ زیادہ پرسکون نیند کو ویلکم کریں۔

دلیہ

دلیہ،عام طور پر ناشتے میں کھایا جاتا ہے،مگر یہ اچھی نیند لانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔اسکے اندر موجود،کمپلیکس کاربوہائیڈریٹ اور فائبر خون کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے اور پوری رات پرسکون نیند مہیا کرتی ہے۔

یہ میلاٹونن پر بھی مشتمل ہونے کی وجہ سےایک بہترین بیڈ ٹائم اسنیکس ہو سکتا ہے۔

کیلے

شٹراسٹوک

کیلے میگنیشیم اور پوٹاشیم پر مشتمل ہیں اور دونوں اعضاء کو سکون پہنچانے کی قدرتی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کیلوں کے اندرٹرپٹوفن بھی پایا جاتا ہے،جو جسم میں سیروٹن اور میلٹونن میں بدل جاتا ہے،جوکہ پرسکون نیند مہیا کرتے ہیں۔

سالمن

اومیگا۔3 ایسڈ سے بھرپور،سالمن سوزش کو کم کرکے نیند کی کوالٹی کو بہتر بناتا ہے اور نیند لانے میں مدد دیتا ہے۔

اس کے علاوہ،سالمن وٹامن ڈی کا بھی ایک بڑا ذریعہ ہے،جو بہتر نیند کے لئے اہم سمجھا جاتا ہے۔

بادام

بی بی سی فوڈ

بادام کو لوگ عموما دماغ کو تیز کرنے کےلیے کھاتے ہیں۔یہ میگنیشیم کابھی ایک بڑا زریعہ ہے،جس کا بہتر نیند سے گہرا تعلق ہے۔

میگنیشیم پٹھوں کو آرام دیتا ہے اور سکون کا احساس مہیا کرتا ہے۔اس لیےنیند آسانی سے آجاتی ہے۔

چیریز

بی بی سی فوڈ

چیری،میلاٹونن سے بھرپور ہیں۔یہ ہارمون نیند کے چکر کو کنٹرول کرتا ہے۔

سونے سے پہلے مٹھی بھر چیری کا رس پینے سے نیند کی کوالٹی بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

دسترخوان

lifestyle

sleep

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div