Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

جیش العدل کے ایرانی فورسز پر دہشت گرد حملے، 11 اہلکار جاں بحق

ایرانی فورسز نے گزشتہ روز جیش العدل کے 15 جنگجوؤں کو جھڑپوں میں ہلاک کیا تھا
اپ ڈیٹ 04 اپريل 2024 06:21pm

دہشت گرد تنظیم جیش العدل کی جانب سے ایران کے صوبے سیستان میں ایران کے پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر پر کیے گئے دو حملوں میں ایرانی سیکورٹی فورسز کے گیارہ سیکیورٹی اہلکارجاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ”رائٹرز“ کے مطابق ایرانی سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ ایران کے صوبے سیستان کے دو قصبوں چاہ بہار اور راسک میں جیش العدل گروپ کے جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان رات بھر ہونے والی جھڑپوں میں 16 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

ایران کے علاقے چاہ بہار میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اس حملے کے لیے عسکریت پسند گروہ جیش العدل کو ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے۔

گوادر سے متصل ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں پاس دارانِ انقلاب کے دفاتر پر حملے کیے گئے ہیں۔

ایران کے نائب وزیر داخلہ ماجد میر احمد علی نے سرکاری ٹی وی بتایا کہ دہشت گرد چاہ بہار اور راسک میں پاس دارانِ انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ حملوں میں 11 اہلکار اور افسر زخمی ہوئے۔ حملے سنی اکثریت والے علاقوں میں کیے گئے ہیں۔

سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ چاہ بہار اور راسک میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران جیشِ العدل کے 16 جنگجو مارے گئے ہیں۔

جن علاقوں میں جھڑپیں ہوئی ہیں وہ پاکستان اور افغانستان سے متصل ہیں۔ ان علاقوں میں ایرانی سیکیورٹی فورسز اور سنی علیٰحدگی پسند جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔ فورسز کے ٹاکرے منشیات کے مسلح اسمگلرز سے بھی ہوتے رہے ہیں۔

افغانستان سے مغرب اور دوسرے خطوں کو منشیات کی ترسیل کے لیے ایران اہم راہداری ہے۔ عسکریت پسندوں نے دسمبر میں راسک نامی قصبے میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے 11 اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔

جنوری میں ایرانی فورسز نے پاکستانی علاقے میں عسکریت پسند گروپ کے دو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا جس پر پاکستانی فورسز نے بھی ایرانی حدود میں علیٰحدگی پسندوں کو نشانہ بنایا تھا۔

Iran

Revolutionary Guards

Chah Bahar

JAISH E ADL

RASK AND OTHER AREAS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div