Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

کیا پہلے سے رجسٹرڈ ریٹیلرز کو بھی تاجر دوست اسکیم میں رجسٹر ہونا ہوگا

ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کیلئے سوالات اور جوابات پر مبنی پرفارم بھی جاری کردیا
اپ ڈیٹ 04 اپريل 2024 09:54pm
بہ شکریا - بی بی سی اردو
بہ شکریا - بی بی سی اردو

ایف بی آر نے تاجر دوست اسکیم کے تحت تمام غیر رجسٹرڈ ہول سیلرز، ریٹیلرز ، ڈیلرز اور تمام دوکانداروں کو 30 اپریل 2024 تک رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کردی۔

ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کیلئے تاجر دوست اسکیم سے متعلق سوالات اور ان کے جوابات پر مبنی پرفارم بھی جاری کردیا ہے، جس سے تاجروں کو اسکیم سے متعلق ضروری معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق پہلے سے رجسٹرڈ دکاندار کو تاجر دوست اسکیم میں نئے سرے سے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہو گی۔

ترجمان ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے ماہانہ بلوں میں ادا کیاگیا انکم ٹیکس تاجر دوست سکیم میں ادائیگی کے وقت ایڈ جسٹ کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ تا جر دوست اسکیم کے تحت رجسٹریشن کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں کی جائے گی۔ ٹیکس وصولی یکم جولائی سے شروع ہوگی۔تاجر دوست اسکیم کا مقصد ٹیکس نیٹ سے باہر کے تاجروں کو رجسٹر کرنا ہے۔

FBR

TAJIR DOST scheme

TAXES OF RS 300 BILLION EXPECTED

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div