Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

حج پروازیں کب سے شروع ہونگی؟ نئی شرائط سامنے آگئیں

نئے اقدامات اور مناسک حج سے متعلق فراہم کی جائے گی
اپ ڈیٹ 05 اپريل 2024 06:47pm

وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ حج پروازیں 9 مئی سے 9 جون چلائی جائیں گی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور چیف ماسٹر ٹرینر احمد ندیم خان نے وزارت کے حج ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج پروازیں 9 مئی سے 9 جون چلائی جائیں گی۔ تمام عازمینِ حج کیلئےاسمارٹ فون لے جانا لازم ہوگا تاکہ عازمین سفرِحج کےدوران مفید موبائل ایپس کااستعمال کرسکیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ 15 اپریل سے شروع ہو گا، نئے اقدامات مناسک حج سے متعلق 122 مقامات پر 40 حج ٹرینرز تربیت فراہم کریں گے۔

ترجمان وزارت مذہبی کا مزید کہنا تھا کہ عازمینِ حج کی لازمی ویکسین کا عمل حج پروازوں سے دس دن قبل شروع کیا جائے گا۔ تمام عازمینِ حج کو سوٹ کیس ہیڈ کیری بیگ بھی دیا جائے گا، جبکہ جوتوں کیلئے تھیلا ، احرام بیلٹ اور خواتین کے لئے سبز رنگ کے پاکستانی پرچم والے سکارف مہیا کیے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق تربیت کا ایک مقصد عازمینِ حج کو وزارتِ مذہبی امور کے انتظامات اور سرکاری حج اسکیم کی سہولیات سے بھی آگاہ کرنا ہےتاکہ ضرورت پڑنے پر اپنے یا ساتھی حجاج کے لیے رہنمائی اور مدد لی جا سکے۔

پاکستان

Hajj Visa

HAJJ AND UMRAH

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div