Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

اسرائیل میں پی ایم ہاؤس پر مظاہرہ، کار سے کچل کر 5 افراد زخمی

ڈرائیور گرفتار کرلیا گیا، وزیر اعظم ہاؤس پر جلتی مشعلیں نہ پھینکیے، وزیر مواصلات کی اپیل
شائع 07 اپريل 2024 09:22am

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں مظاہرین پر تیز رفتار کار چڑھ دوڑی۔ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اُس وقت رونما ہوا جب حکومت ہزاروں مخالف مظاہرین سڑکوں پر مارچ کرتے ہوئے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی سرکاری رہائش گاہ کی طرف بڑھ رہے تھے۔

پولیس نے ڈرائیور کو تفتیش کے لیے گرفتار کرلیا ہے۔ اسرائیل کے وزیرِ مواصلات شلومو کرہی نے اس واقعے کے لیے بائیں بازو کے سیاسی قائدین کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ دوسری طرف اپوزیشن نے تشدد کو بڑھاوا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے حکومت پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔

اسرائیل کے ٹی وی چینل i24 News کے مطابق پولیس نے کار میں سوار دیگر افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں شلومو کرہی نے مظاہرین سے کہا کہ پولیس کو نشانہ نہ بنائیں اور وزیر اعظم ہاؤس پر جلتی ہوئی مشعلیں نہ پھینکیں۔

Israel

CAR PLOUGHS INTO PROTESTERS

IN FRONT OF PM HOUSE

COMMUNICATION MINISTER PLEA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div