Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

امیر مقام کے بیٹے کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر ن لیگ میں اختلافات سامنے آگئے

ن لیگ خیبرپختونخوا کے ترجمان اختیار ولی وفاقی وزیر امیر مقام کے خلاف پھٹ پڑے
شائع 07 اپريل 2024 02:40pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر انجینیئر امیر مقام کے بیٹے نیاز محمد کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر پارٹی میں اختلافات سامنے آگئے۔

مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا میں اختلافات سامنے آگئے، ن لیگ خیبرپختونخوا کے ترجمان اختیار ولی وفاقی وزیر امیر مقام کے خلاف پھٹ پڑے۔

ن لیگ خیبرپختونخوا کے ترجمان اختیار ولی نے امیرمقام کے بیٹے کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ امیر مقام کے بیٹے نیاز محمد کو سینیٹ کا ٹکٹ دینا پارٹی کا غلط فیصلہ ہے، باقی ساری ن لیگ خیبرپختونخوا کو نظرانداز کرنا غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔

اختیار ولی کا کہنا تھا کہ ایسے فیصلوں پر تنقید اور ردِ عمل جائز اور فطری ہے۔ اس عمل سے پارٹی کے دیگر رہنما اور کارکن احساس محرومی کا شکار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ساری وزارتیں اور عہدے ایک گھر میں جائیں گے تو اچھا پیغام نہیں جائے گا لہٰذا مرکزی قیادت معاملے پر توجہ دے دیگر جماعتوں نے گورنر بننے کی دعوت دی، 2 بار وزارت دینے کا کہا گیا، ان تمام آفرز کے باوجود ن لیگ نہیں چھوڑی۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہر جماعت کے کارکن کو کہنا چاہتا ہوں کہ سیاست کرنے سے پہلے سفارش کا بندوبست کریں، سفارش نہیں ہوگی تو عمر گزر جائے گی، کسی کو احساس تک نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں

مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ کے ٹکٹ تقسیم کرنا شروع کر دیے

صنم جاوید کو سینیٹ کا ٹکٹ ملنے پر طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

PMLN

خیبر پختونخوا

peshawar

Senate election

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

pmln kpk

amir muqam

senate tickets

pmln khyber pakhtunkhwa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div