Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

عالمی بینک کی پاکستان کے 2 منصوبوں کیلئے 149.7ملین ڈالر کی منظوری

ڈیجیٹل اکانومی اور سیلاب سے بچاؤ کے لیے فنانسنگ کی منظوری دی گئی
شائع 08 اپريل 2024 09:50am

عالمی بینک نے پاکستان کے 2 منصوبوں کےلیے 149.7ملین ڈالر کی منظوری دیدی۔

ڈیجیٹل اکانومی اور سیلاب سے بچاؤ کے لیے فنانسنگ کی منظوری دی گئی۔

ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ کےلیے78 ملین ڈالرز مختص کئے گئے ہیں۔ ڈیجیٹل اکانومی کی سپورٹ معاشی و سماجی ترقی کےلیے اہم ہے۔

پراجیکٹ سے سرکاری اداروں کی ڈیجٹیلائزیشن سے اقتصادی کارکردگی بہتر ہوگی، ٹیکنالوجی، ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی سے مالیاتی نظام بہتر بنایا جائے گا۔

سندھ کے بیراجوں کی بہتری کے منصوبے کےلیے 71.7ملین ڈالرمختص کیے گئے۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ منصوبے سے نہری نظام کی لچک میں اضافہ ہوگا، سیلاب و خشک سالی کے واقعات کے منفی اثرات میں کمی آئے گی۔

World Bank

economic crisis

IMF program

Energy Prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div