Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
11 Rabi ul Awal 1446  

عید پیغامات بھیجنے کے 6 متن ،کسی کا بھی انتخاب کرلیں

دوست احباب کو عید پیغامات میں کیا لکھیں
شائع 09 اپريل 2024 10:47am

ایک زمانہ تھا جب بڑے چاؤ سے عید کارڈ خرید کر اپنے دلی جذبے کے اظہار کے ساتھ عید مبارک بھیج کر کیا جاتا تھا۔عید کارڈ کی خریداری اورانتخاب بھی عید کی تیاریوں میں شامل ہوتا تھا۔

لڑکیاں اپنی سہیلیوں کو عید کارڈ کے ساتھ چوڑیاں اور جیولری وغیرہ تحفتاً دیتیں، جبکہ لڑکے اپنے دوستوں میں عید کارڈ کے ساتھ رومال گھڑی اور دیگر لوازمات بھی دیا کرتے تھے۔

رشتہ دار ہوں یا دوست احباب ہر ایک کو عید کارڈ کے ساتھ مبارکباد دینا ایک اہم روایت سمجھی جاتی تھی۔مگر اب یہ روایت تقریبادم تور چکی ہے۔ سوشل میڈیا کی آمد اور مقبولیت نے عید کارڈ کےزریعے اپنی محبت اور خلوص کو اپنے چاہنے والے تک پہنچانے کا چریقہ ماضی کا حصہ بن چکا ہے۔

اب صرف سادہ الفاظ سے لوگ خصوصا نوجوان نسل اپنے جذبات کا اظہار کر دینا کافی سمجھتی ہے ۔

لیکن عید پر بھیجے جانے والے متن میں کیا لکھا جائے ،یہ اب بھی بہت سے افراد کے لیے مشکل ہوتا ہے ،جو عید کارڈ پر درج الفاط پوری کر دیتےتھے۔اپنےپیاروں کو ان جملوں سے اپنی محبت اور خلوص پیش کریں۔

آپ کی اس مشکل کے حل کے لیےعید پر کہے جانے والےچند مخصوص روائتی جملے پیش خدمت ہیں۔

1

اس خوبصورت عید کی روشنی میں، آپ کی دل کی خواہشات پوری ہوں، آپ کو کامیابیوں کی راہ دکھائی دے، اور آپ کو خوشیوں سے بھر دے۔ عید مبارک

2

عید الاضحی آپ کو تعاون کی قدر سمجھانے کا موقع فراہم کرتی ہے، آپ کو خدا کی رحمتوں کا احساس کرواتی ہے، اور آپ کو نیکیوں کی راہ دکھائی دیتی ہے۔ عید مبارک

3

اس مبارک موقع پر، آپ کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہیں۔ آپ کی زندگی میں مسرتیں ہمیشہ برقرار رہیں، آپ کو کامیابیوں کی فصل ملے، اور آپ کے دل کو محبت سے بھر دیا جائے۔ عید مبارک

تمام دوست احباب کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک٠

4

آپ تمام ساتھیوں کو عید سعید عید الفطر کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں میری اللہ پاک سے دعا ہے کہ اپکی ہر رات چاند رات اور ہر دن عید کا ہو ––اللہ پاک آپکی تمام مشکلات پریشانیاں اپنی قدرت سے آسانیوں اور خوشیوں میں تبدیل فرما دے۔

5

الله پوری مسلمہ کے لیے عید کو مبارک فرمائیں- الله تعالی ہم سب کے نیک اعمال اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائیں۔

6

الله کرے ایسی کئی عیدیں آپ کو نصیب ہوں، خیر و برکت اور خوشیوں میں نہ آپ غریب ہوں۔ عید مبارک

7

آپ کے لیے دُعائیں نکلتی ہیں دل سے شب و روز دور رہتے ہوئے بھی آپ ہم سے قریب ہیں۔ عید مبارک

Eid ul Fitr

lifestyle

MESSEGES