Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

عید پر پکنک منانے پارک آئے شہریوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ، متعدد زخمی

نواز شریف پارک میں شہد کی مکھیوں نے متعدد افراد کو کاٹ لیا
شائع 11 اپريل 2024 03:32pm

منڈی بہاء الدین کے علاقے ملکوال میں عید پر پکنک منانے پارک آئے شہریوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق نواز شریف پارک میں شہد کی مکھیوں نے متعدد افراد کو کاٹ لیا، پکنک پر آئے بچوں نے شرارت کی اور چھتے پر کچھ مارا جس کی وجہ سے مکھیوں نے شہریوں پر حملہ کیا۔

حکام کے مطابق حملے میں کئی افراد زخمی ہوگئے جنہیں ٹی ایچ کیو اسپتال ملکوال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی۔

تحصیل انتظامیہ کا بتانا ہے کہ نواز شریف پارک کو عارضی طور پر شہریوں کے لیے بند کر دیا گیا، پارک کو اسپرے کرنے کے بعد عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج پاکستان بھر میں عید کا دوسرا روز بھرپور جوش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

punjab

Eid ul Fitr

nawaz sharif park

mandi bahauddin

malakwal

eid picnic

bees attack

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div