Aaj News

بدھ, ستمبر 11, 2024  
06 Rabi ul Awal 1446  

کراچی: سفاری پارک میں بچہ شرارت میں جھولے سے گر کر جاں بحق

بچے نے شرارت میں خود اپنی سیفٹی بلیٹ کھول دی تھی
شائع 11 اپريل 2024 07:44pm

کراچی کے سفاری پارک میں جھولے سے بچہ کے گر کر جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق دس سالہ احمد فیملی کے ہمراہ گھومنے آیا تھا، ٹرین والا جھولا (رولر کوسٹر) جھولنے کے دوران بچہ سیفٹی بیلٹ کھول کر کھڑا ہوا انتہائی اونچے سے گر پڑا۔

لکی مروت میں خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 15 زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ جھولے میں بیٹھے بچے نے شرارت میں خود اپنی سیفٹی بلیٹ کھول دی تھی جس کے باعث وہ نیچے بچہ گر گیا۔

کنڈ پارک کے مقام پر مسافروں سے بھری کشتی ڈوب گئی

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو تشویشناک حالت میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

Karachi Safari Park