Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

’آ تینوں موج کراواں‘ میں عارف لوہار کے بچوں نے کیا مدد کی

عارف لوہار کا ساتھ اس گانے میں 2 پنجابی ریپز نے دیا ہے
شائع 12 اپريل 2024 01:44pm

پاکستان میں ویسے تو مقبول کئی شخصیات ہیں، تاہم کچھ ایسی ہیں جو کہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے بعد بھی اپنی ثقافت اور پرانی یادوں کو بھولتی نہیں ہیں، انہی میں سے ایک ہیں عارف لوہار۔

معروف پنجابی لوک گلوکار عارف لوہار نے حال ہی میں اپنا گانا ’آ تینوں موج کراواں‘ سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے، جسے صارفین اور مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

چاہے انسٹاگرام ریلز ہوں یا پھر ٹک ٹاک ویڈیوز یا پھر فیس بک اور واٹس ایپ اسٹیٹس، عارف لوہار کے اس گانے کو تفریح کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے۔

لوک گلوکار کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ وہ ان کے گانوں میں جو بول استعمال ہوتے ہیں وہ بچے بڑے اور بوڑھے سب ہی اس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

ان کا گانا ’آ تینوں موج کراواں‘ گزشتہ سال ریلیز ہوا تھا، اس گانے کا خیال انہیں اپنے بچوں سے آیا تھا۔

اس گانے کی تخلیق سے متعلق بتاتے ہوئے عارف لوہار نے بتایا کہ میں ایک دن لندن میں تھا، میری ٹیم اور میں گانے بنا رہے تھے تومیں نے بچوں سے کہا کہ وہ جا کر دکان سے چپس لے آئیں۔

وہ بتاتے ہیں کہ جب بچے لے کر آئے تو میں گنگنانے لگا کہ ’آتینوں چپس کھلاواں‘ اب مجھے علم نہیں کہ یہ دھن بن جائے گی، پھر میری ٹیم نے دو سال بعد مجھے یاد کروایا کہ وہ جو دھن آپ نے بچوں کے ساتھ بنائی تھی اس کا کچھ کریں۔

بی بی سی سے گفتگو میں عارف لوہار نے بتایا کہ اس گانے کو جو بعد میں مقبولیت ملی، اس کا انہوں نے تصور نہیں کیا تھا۔ جب کوئی چیز تخلیق ہونے والی ہوتی ہے، تو وہ اس طرح ہی بن جاتی ہے۔

تاہم اس سب میں وہ اپنے والد کو ہر لمحہ یاد کرتے دکھائی دیتے ہیں، اپنے والد کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے والد سے گانا نہیں سیکھا، میں اپنے والد کا عاشق ہوں، جس طرح میرے بچوں نے مجھ سے نہیں سیکھا، ویسے ہی میں نے نہیں سیکھا، مجھے بس ان کی طرح بننا پسند تھا۔

والد کی یادیں شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد کی وجہ سے پہچانا جاتا ہوں، یہ میرے لیے فخر کا مقام ہے۔ ان کا نام میرا حقیقت ورثہ ہے، اوپر والے نے ہر انسان کو دنیا میں کچھ صلاحیتیں دے کر بھیجا، وہ ان کی بنیاد پر آگے بڑھتا ہے۔

واضح رہے اس گانے کے لیے عارف لوہار کے ساتھ 2 دیگر پنجابی گلوکار ریپز نے اشتراک کیا ہے، روچ کلا اور جنڈو دونوں کینیڈین پنجابی ریپر ہیں۔

روچ کللا سبھا لیبیا میں پیدا ہوئے تاہم ان کے والدین پاکستانی ہیں، جبکہ دیپ جنڈو ایک پنجابی پروڈیسر اور ریپر ہیں جن کا تعلق بھی کینیڈا سے ہے۔

Pakistani Singer

Arif Lohar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div